بلاول بھٹو

دہشتگردوں تنظیموں کو عامی معافی کا فیصلہ، پی پی چیئرمین نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (پاک صحافت) دہشتگرد تنظیموں کو عامی معافی کے فیصلے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ دہشتگرد گروپوں کو معافی دینا ہزاروں قربانیوں کی توہین ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد گروپوں کو معافی کی یکطرفہ پیشکش کا فیصلہ دہشتگردی کا شکار مظلوموں کی توہین ہے۔ پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ مذہبی انتہا پسندوں کو خوش کرنے کی عمران خان کی پالیسی آنے والے وقت میں ہمارا پیچھا کرے گی۔

واضح رہے کہ دوسری جانب شنگھائی تعاون تنظیم کے 20 ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے دہشت گردی کو مذہب سے جوڑا جاتا ہے،  انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے