سی ٹی ڈی

بلوچستان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا رہنما ہلاک

مستونگ (پاک صحافت) بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کا رہنما ہلاک ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کے محکمے سی ٹی ڈی نے داعش بلوچستان کے خلاف اہم انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔ سی ٹی ڈی بلوچستان کو اطلاع ملی تھی کہ دہشتگرد غلام دین المعروف شعیب مستونگ اور اس کے گردونواح میں دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے مستونگ آیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں آپریشن کا منصوبہ بنایا گیا اور جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچا تو اسے سی ٹی ڈی نے ہتھیار ڈالنے کو کہا لیکن اس نے فائرنگ شروع کر دی اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔ لیکن چونکہ منصوبہ بندی پہلے سے کی گئی تھی اس لیے اسے پوری طاقت سے جواب دیا گیا۔

غلام دین شاہوانی عرف شعیب داعش بلوچستان چیپٹر کے سرغنہ میں سے ایک تھا۔ اس نے ٹی ٹی پی سے وزیرستان میں تربیت حاصل کرنے کے بعد 2015 میں داعش میں شمولیت اختیار کی۔ وہ بلوچستان میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

پاکستان اور ناروے کئی شعبوں میں تعاون کو وسعت دے سکتے ہیں۔ نواز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے