بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کی متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ سے اہم ملاقات

ابوظہبی (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے آج ابوظہبی میں سالانہ سر بنی یاس فورم کے موقع پر خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ افراد کی فراخدلی سے مدد کرنے پر متحدہ عرب امارات کی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ملاقات میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی امداد دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے، دونوں ممالک ضرورت کی گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات مشکل وقت میں انسانی امداد کے سب سے بڑے عطیہ دہندگان میں سے ایک ہے۔

یہ بھی پڑھیں

علی امین گنڈاپور سلامتی و خارجی معاملات پر اپنا گنڈاسا استعمال نہیں کر سکتے، عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے