ن لیگ پشاور کے 2 حلقوں میں جے یو آئی کے حق میں دستبردار

پشاور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن نے پشاور کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں جے یو آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے پشاور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 28 پر جے یو آئی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پی کے 73 سے ن لیگ کے امیدوار فضل اللّٰہ جے یو آئی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما اسرار اللّٰہ نے کہا ہے کہ دونوں حلقوں پر جے یو آئی کی مکمل حمایت کریں گے۔ این اے 28 پر جے یو آئی کے ارباب نور عالم اور پی کے 73 پر مولانا عبدالحسیب حقانی امیدوار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے