نواز شریف

نوازشریف اور مریم نواز لندن سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچ گئے

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور سینیئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز لندن سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف بھی اتوار کو جنیوا پہنچ رہے ہیں، نواز شریف کی وزیراعظم شہباز شریف سے جنیوا میں ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے مستقل طور پر پاکستان میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر اپنی والدہ کی سیاست میں مدد کرنا چاہتے ہیں اور وہ جمعے کو پاکستان پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے