اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے فنڈز کا اجراء کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکانات کی تعمیرات کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ترقی یافتہ سندھ، عہد سے تعمیر نو تک کے موضوع پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے فنڈز کا اجراء کیا۔ یاد رہے کہ رہے کہ گزشتہ سال آنے والے سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے ناصرف دیہی بلکہ متعدد شہری علاقے بھی زیرِ آب آ گئے تھے۔
واضح رہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے متاثرین کےلیے گھر بنانے کا کام شروع کردیا ہے، ہمیں صحت زراعت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری کے لیے مزید کوشش کرنی ہیں، سیلاب متاثرین سے وعدہ ہے کہ مل کر آپ کے گھروں کی تعمیر نو کرینگے، یہ ابھی متاثرین سے وعدے کا آغاز ہے۔