سعید غنی

کراچی کے 6 کنٹو نمنٹ میں پہلے نمبر پر پیپلز پارٹی ہے، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی کنٹونمنٹ بورڈانتخابات سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے 6 کنٹو نمنٹ میں پہلے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہر آنے والے انتخابات میں پی ٹی آئی کے ووٹ کم اور ہمارے زیادہ ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے بتایا کہ کراچی کے لوگوں نے ایم کیو ایم کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے کنٹو نمنٹ کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کے لوگوں کو جتوایا ۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی کے لوگوں نے ایم کیو ایم کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایم این اے کو جو فنڈز دے رہے ہیں اس پر وزیراعلیٰ نے کوئی مخالفت نہیں کی صرف طریقہ کار سے اختلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو مکمل طور پر اپنے قابو میں کرنے کے لئے کام کیا جارہا ہے صحافیوں کو اغوا، نوکریوں سے نکالا اور دباؤ ڈالا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے