فیصل کریم کنڈی

پی پی الیکشن سے بھاگنے والی نہیں، فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد  (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی پی الیکشن سے بھاگنے والی نہیں ہے،  ہم چاہتے ہیں پورے ملک میں ایک ہی دن انتخابات ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم یہ نہیں کہیں گے کہ ہم پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں کم کرنے نہیں آئے، کنسولیڈیٹڈ فنڈ کا اجرا کابینہ کی منظوری سے مشروط ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ فیصل کریم کنڈی نے جاری بیان میں مزید کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں عوام کے پاس جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئین دینے والے ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا، آج تک شہید ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے