مریم اورنگزیب

ایک فاشسٹ میڈیا کی آزادی کا ٹھیکیدار نہیں ہوسکتا ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان جیسا ایک فاشسٹ میڈیا کی آزادی کا ٹھیکیدار نہیں ہوسکتا ہے، اپنے دور حکومت میں میڈیا ورکرز کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چار سال تک عمران خان وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھ کر میڈیا کا قتل کرتے رہے، چار سال میڈیا کا قتل اور اب میڈیا کی آزادی کی بات شرم آنی چاہیے۔ انٹرنیشنل میڈیا واچ نے عمران خان کو فاشسٹ قرار دیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ صحافیوں کی پسلیاں توڑنے والا عمران خان ہے اور صحافیوں کو اغوا کرنے والا عمران خان ہے۔ میڈیا کو نیب کے ذریعے کنٹرول کرنے والا عمران خان ہے جبکہ میڈیا کی آزادی کو کچلنے والا، پارلیمان میں تالے لگوانے والا عمران خان ہے۔ انہوں نے کہا کہ دس ہزار سے زائد میڈیا ورکرز کو بے روزگار کرنے والا عمران خان ہے، میڈیا کا معاشی قتل کرنے والا عمران خان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار سید مراد علی شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے