پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک بری طرح فلاپ

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک بری طرح فلاپ ہوگئی۔ گرفتاری دینے کے لیے آنے والے کارکن اور رہنما یوٹرن لینے پر مجبور ہوگئے۔ خیال رہے کہ وکٹری کا نشان بنا کر فخریہ گرفتاری دینے وا لے تحریکِ انصاف کے اعظم سواتی نے بھی یوٹرن لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق اعظم  سواتی نے کہا کہ میں تو بارات دیکھنے آیا تھا، پھر بھی مجھے گرفتار کر لیا گيا۔ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے شکوہ کیا کہ اس بار تو میں نے کوئی ٹوئٹ بھی نہیں کیا تھا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے لاہور سے 80، راولپنڈی سے 41 رہنماؤں اور کارکنوں نے گرفتاری دی، پشاور اور ملتان سے کسی کارکن نے گرفتاری نہیں دی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، مختلف شہروں میں اب تک پی ٹی آئی کے کُل 121 کارکن گرفتار ہوئے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اعلان کے بعد تحریکِ انصاف نے صرف لاہور میں 200 کارکنوں کے گرفتاریاں دینے کا دعویٰ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے