مفتاح اسماعیل

این اے 249 میں دوبارہ گنتی کرائی جائے، کافی چیزیں واضح ہوجائیں گی، مفتاح اسماعیل

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نےکراچی کے حلقہ 249 کے ضمنی الیکشن کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ گنتی سے کافی چیزیں واضح ہوجائیں گی۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حلقے کے 34 ایسے پولنگ اسٹیشن ہیں جہاں سے ریٹرننگ افسران نے اپنا رزلٹ واٹس ایپ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل  نے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ اسی پروگرام کے دوران  پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے بھی اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ نتائج میں تاخیر کیوں ہوئی یہ الیکشن کمیشن بتائے۔

واضح رہے کہ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ انہوں نے 10 دن پہلے محمد زبیر کو بتا دیا تھا کہ ہم (ن) لیگ کو ہرا چکے ہیں، اب ہمارا مقابلہ ٹی ایل پی سے ہے۔ خیال رہے کہ دوبارہ گنتی کے سوال پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) دوبارہ گنتی کے لیے الیکشن کمیشن میں درخواست دے، وہ اپنا قانونی حق استعمال کریں، ہم اپنا قانونی حق استعمال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے