احسن اقبال

احسن اقبال نے ووٹ چوروں کو خبردار کر دیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے ووٹ چوروں کو خبردار کردیا، احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ووٹ چوروں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ دھاندلی سے باز رہیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں ووٹ کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا،  جس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا خصوصی مانیٹرنگ سیل صبح سے کام کر رہا ہے۔ آزاد کشمیر میں  عوام کے حقِ حکمرانی کے تحفظ کے لیے فرض انجام دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے مزید کہا کہ الیکشن میں دھاندلی، دھونس اور گڑبڑ کے تمام واقعات کا اندراج کیا جا رہا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ الیکشن سیل کی مدد سے عوام اور میڈیا کے سامنے حقائق لاتے رہیں گے۔ خیال رہے کہ اجلاس میں ن لیگی رہنماؤں سینیٹر رانا مقبول، عظمیٰ بخاری سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے جنہوں نے آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے