ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے آج ملاقات طے

اسلام آباد (پاک صحافت) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے آج ملاقات طے ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات دوپہر 12 بجے اسلام آباد میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سے ملاقات میں میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شریک ہوں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل منگل کی رات کو اسلام آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں نگران حکومتوں، آئندہ الیکشن اور مردم شماری پر بات چیت کی گئی۔

واضح رہے کہ اجلاس میں سندھ کیلئے نگران وزیر اعلیٰ کے ناموں پر بھی غور کیا گیا تھا اور وزیراعلیٰ کے لیے متوقع طور پر سابق کمشنر کراچی شعیب صدیقی کے نام کو تجویز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی چینل نہیں کھلا، رانا ثناء

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور اور حکومتی مذاکراتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے