مریم اورنگزیب

ایف بی آرکا اختیار نیب کو دینا عمران صاحب کی غنڈہ گردی ہے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، ن لیگ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا اختیار قومی احتساب بیورو (نیب) کو دینا عمران صاحب کی غنڈہ گردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے جاری اپنے بیان ایف بی آر کے اختیارات نیب کو دینے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  غنڈہ گردی اور نیب گردی کر کے ٹیکس ریونیو میں اضافہ نہیں ہوتا،نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد یہ نیا ہتھکنڈا اختیار کیا گیا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوامی عہدیداروں کے اثاثہ جات تو پہلے ہی ظاہر ہوتے ہیں، ایف بی آر کے پاس تمام ریکارڈ اور تفصیلات موجود ہیں، ایف بی آر سے  یہ اختیار نیب کو دینے کے پیچھے کیا ایجنڈا ہے؟۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ انکم ٹیکس قانون میں ترمیم کی جائے اور سرکاری خزانے سے تنخواہ لینے والے ہرفردکے اثاثے ظاہر کیے جائیں، 3 سال میں نیب نیازی گٹھ جوڑکی غنڈہ گردی نے ملک اور معیشت کو تباہ کیا، ایف بی آر افسران کا ٹیکس دہندگان کو گرفتار کرنے کا اختیار مکمل ختم کیا جائے، یہ فسطائی اقدامات عمران صاحب کے فسطائی اور بیمار ذہن کی عکاسی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

علی امین گنڈاپور سے لائٹر ٹون میں بات ہوئی ہے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے