چاند

عید کا چاند نظر آنے سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) کل عید الفطر کا چاند نظر آئے گا یا نہیں ؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی ہے۔  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش رات 12 بجے کے بعد ہوگی، لہذا کل  چاند کے نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ 29 رمضان المبارک کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے جس میں ملک بھر سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی۔ جس کے بعد چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق  شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو رات 12 بجے کے بعد ہوگی، اس لیے بدھ کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید الفطر جمعرات کو ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مطابق بدھ 12 مئی رمضان المبارک کا 30 واں روزہ ہوگا جبکہ جمعرات 13 مئی یکم شوال ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے