آرمی چیف وزیراعظم

ایس آئی ایف سی کا اجلاس، آرمی چیف کی پاک فوج کے تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد (پاک صحافت) ایس آئی ایف سی کا اجلاس ہو جس میں آرمی چیف کی جانب سے پاک فوج کے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معیشت کی بحالی کے لیے اقدامات پر بھرپور تعاون کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ تمام اسٹیک ہولڈرز طویل مدتی اقتصادی فوائد کو حقیقت بنانے کے لیے کردار ادا کریں۔

اعلامیے کے مطابق ایس آئی ایف سی اجلاس میں دوست ممالک کے ساتھ اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کو مضبوط کرنے پر غور کیا گیا، کمیٹی نے دوست ممالک کے ساتھ جاری تعاون کا بھی جائزہ لیا اور مختلف منصوبوں کی جلد تکمیل کی ہدایت کی جاری کی۔ ایپیکس کمیٹی نے غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق متعدد اقدامات کی متفقہ منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے شرکت کی، وفاقی وزراء اور سینیئر سول و عسکری حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

کرپشن و ناانصافی سے مایوس ہو کر کالعدم تنظیم میں شامل ہوا تھا، گلزار امام شنبے

(پاک صحافت) ایک سال قبل علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم بی آر اے ایس BRAS …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے