نوشکی: دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق 9 افراد کی میتیں کوئٹہ پہنچا دی گئیں

کوئٹہ (پاک صحافت) نوشکی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق 9 افراد کی میتیں کوئٹہ پہنچا دی گئیں۔ تمام افراد کی میتیں ایمبولنس کے ذریعے کوئٹہ پہنچائی گئی ہیں، جاں بحق افراد کی میتیں سول اسپتال کے مردہ خانے میں رکھی گئی ہیں۔

ضروری کارروائی کے بعد میتیں کوئٹہ سے پنجاب کے لیے روانہ کی جائیں گی، جاں بحق افراد کا تعلق منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور وزیرآباد سے ہے۔ گزشتہ شب کوئٹہ سے تفتان جانے والی بس سے 9 مسافروں کو اتار کر اغواء اور قتل کر دیا گیا تھا، گولیاں لگی لاشیں قریبی پہاڑی کے قریب پل کے نیچے سے ملی تھیں۔ ڈپٹی کمشنر نوشکی کے مطابق قومی شاہراہ پر فائرنگ کا ایک اور واقعہ بھی پیش آیا تھا، مسلح افراد نے نہ رکنے پر گاڑی کو نشانہ بنایا تھا، ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوشکی میں فائرنگ سے 11 افراد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ معصوم افراد پر حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے، دہشت گردی کے واقعات کا مقصد بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے