شرجیل میمن

کچھ طلبہ کے رینڈم منشیات ٹیسٹ کریں گے، نام راز میں رکھا جائے گا، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کچھ طلبہ کے رینڈم منشیات ٹیسٹ کریں گے اور نام راز میں رکھا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ اگر کسی طالبعلم کا ڈرگ ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو اس کے والدین سے بات کریں گے اور اس اسٹوڈنٹ سے پوچھیں گے کہ یہ منشیات کس نے دی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ مجھے معلوم ہے ابتدائی طور پر تعلیمی اداروں میں ڈرگ ٹیسٹ پر تنقید ہوگی، کسی اسٹوڈنٹ کا ڈرگ ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو چاہیے جو بل ادا نہیں کررہا صرف اس کی بجلی کاٹی جائے، پورے محلے کو سزا نہ دی جائے، آپ مجموعی طور پر صارفین کو سزا نہیں دے سکتے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کے الیکٹرک کو چاہیے کہ اپنی کارکردگی بہتر کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کا ہتک عزت کا قانون میں نے ابھی تک پڑھا نہیں، سندھ میں پنجاب کی طرح ہتک عزت سے متعلق قانون پر کوئی ڈسکشن نہیں ہورہی۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو اداروں پر حملے بند کریں۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان مذاکرات چاہتے ہیں تو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے