شہباز شریف

رمضان میں غریب طبقے کے مسائل کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ رمضان میں غریب طبقے کے مسائل کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت رمضان المبارک کے دوران اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کی عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس جمعہ کو اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اعلی سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے ایک لاکھ 85 ہزار مستحق خاندانوں کے لئے آٹے کا تحفہ دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرڈ خاندان ایک مہینے کے دوران 30 کلو آٹا حاصل کرسکے گا۔ مستحق افراد مفت آٹا اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں یوٹیلٹی اسٹورز کے 40 پوائنٹس سے حاصل کرسکیں گے۔ مستحق افراد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نمبر 8717 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر بھیج کر آٹے کے حصول کے حوالے سے اپنی اہلیت جانچ سکتے ہیں۔ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایات کے لیے ٹال فری نمبر 0800-05590 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ آٹے کی فراہمی کے وقت عوام کو طویل قطار کی زحمت سے بچانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے