یوم عاشور

آج ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جارہا

لاہور (پاک صحافت) آج دس محرم الحرام یوم عاشور ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر کے بڑے چھوٹے شہروں میں جلوس، علم اور تعزیے نکالے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نواسہ رسول ﷺحضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی اور حق و صداقت کے لیے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشور آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ مختلف شہروں میں موبائل سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر کی طرح کراچی سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں میں ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہو گئے ہیں اور اپنی روایتی راستوں پر چلتے ہوئے شام کو اختتام پذیر ہو جائیں گے۔ لاہور میں یوم عاشور پر ذوالجناح کا مرکزی جلوس گذشتہ شب نثار حویلی سے برآمد ہوا، امام عالی مقام امام حسین اور ان کے رفقا کی عظیم قربانی کی یاد کو تازہ کرنے کیلئے عزاداروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں اختتام پذیر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے