بلاول بھٹو

دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ بڑے چیلنجز ہیں۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہا اس وقت دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ بڑے چیلنجز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں میری ٹائم ایکسپو اینڈ انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کانفرنس سے خطاب کرنا میرے لیے اعزاز ہے، سمندری وسائل استعمال کرنے سے آنے والی نسلوں کا فائدہ ہوگا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان 85 فیصد تجارت سمندر کے ذریعے کرتا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے باعث سمندر کی سطح بلند ہو رہی ہے۔ وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث گلوبل وارمنگ جیسے مسائل بھی درپیش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے