سیلاب

انڈونیشیا کا سیلاب متاثرین کیلئے 10 لاکھ ڈالرز عطیہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) انڈونیشیا نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے پاکستان کو 10 لاکھ ڈالرز عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پاکستان کو 10 لاکھ ڈالرز عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ نے انڈونیشا کے ساتھ معاہدہ کرنے کی منظوری دی ہے، جبکہ کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق معاہدہ میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشیا فنڈز سیلاب زدگان کے ریلیف آئٹمز کیلئے دے گا، دوست اسلامی ملک نے پاکستان کو معاہدے کا مسودہ بھیجا تھا، مسودے کی وزارت خارجہ، خزانہ اور اقتصادی امور نے توثیق کی ہے۔ وزارت قانون و انصاف اور ایف بی آر نے بھی مسودے کی توثیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے