شہباز شریف

ر یاست اور حساس تنصیبات پر حملے کی جڑیں عمران نیازی کی ایک سالہ تقاریرمیں پوشیدہ ہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا کہ ر یاست اور حساس تنصیبات پر حملے کی جڑیں عمران نیازی کی ایک سالہ تقاریرمیں پوشیدہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جاری بیان میں پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے سیاست کو مذہبی رنگ دے کر حق وباطل کی جنگ قرار دیا، عمران نیازی نے مسلح افواج اور موجودہ آرمی چیف کو بدنام کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کا مقصد تشدد پر اکسانا تھا جس کا ہم نے 9 مئی کو مشاہدہ کیا، 9 مئی کو ریاست اور اس کی علامتوں اور حساس تنصیبات پر حملے ہوئے، 9 مئی کے باغی حملے کی جڑیں عمران نیازی کی ایک سالہ تقاریر کے مندرجات میں پوشیدہ  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے