ڈالر

انٹر بینک میں ڈالر 1.12 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا

کراچی (پاک صحافت) آج انٹر بینک میں ڈالر 1.12 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوا ہے۔ خیال رہے کہ انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 298 روپے 82 پیسے پر بند ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اقدامات کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں روز بروز کمی آتی جا رہی ہے۔آج کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر انٹربینک میں سوا روپے  سستا ہو کر 297 روپے 70 پیسے کا ہوگیا۔  اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہونے کے بعد 298 روپے کا ہو گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 52 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 45 ہزار 643 پر آ گیا۔ گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 590 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

آئی ایم ایف کو خط لکھنے کے عزائم ملک دشمن قوتوں کے ہی ہو سکتے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے