الیکشن کمیشن

انتخابی مہم ختم ہونے کا وقت اور تاریخ جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے ڈیڈ لائن جاری کر دی ہے کہ عام انتخابات 2024 کے لیے 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب انتخابی مہم ختم ہو جائے گی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب رات 12 بجے انتخابی مہم ختم ہو جائے گی، الیکشنز ایکٹ 2017 کی سیکشن 182 کے مطابق امیدواران 6 فروری 2024 اور 7 فروری 2024 کی درمیانی شب 12 بجے کے بعد سیاسی جلسے نہیں کرسکتے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ امیدوار کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کر ے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا، کوئی بھی امیدوار جو قانون کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سینیٹ

سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کا تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح میں کمی کی تجویز منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں تنخواہ دار طبقے پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے