غلام احمد بلور

عمران خان کے جلسے نہیں میلے اور ڈرامے ہوتے ہیں۔ غلام احمد بلور

پشاور (پاک صحافت) اے این پی رہنما غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ عمران خان کے جلسے نہیں میلے اور ڈرامے ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے ہمیں مہم کے لیے صرف 2 دن دیے ہیں، یہ لوگ ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھے ہوتے ہیں انہیں کیا معلوم کہ گراؤنڈ پر سیاست کیسے ہوتی ہے۔

غلام احمد بلور کا مزید کہنا تھا کہ ہم ڈرتے نہیں ہماری پوزیشن مضبوط ہے، اب عمران خان کی وہ بات نہیں رہی جو پہلے تھی، عمران خان کے جلسے نہیں میلے ہوتے ہیں ڈرامہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دعوے سے کہتا ہوں عمران خان 50 ہزار لوگ بھی اسلام آباد نہیں لا سکتا، خان نے کہا 10 کروڑ ڈالر روزانہ بچاؤں گا، وہ کہاں گئے۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم منیر

معاشی استحکام کے بغیر مکمل آزادی ممکن نہیں۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے