الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 6 حلقوں کا انتخابی شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کی جانب سے خالی کی گئی قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی نشستوں پر بھی 30 اپریل کو ہی انتخابات ہوں گے، عمران خان کی جانب سے این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 118 ننکانہ، این اے 108 فیصل آباد اور این اے 239 کورنگی کی نشستیں خالی کی گئی تھیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے، پنجاب میں عام انتخابات کی پولنگ 30 اپریل کو ہوگی، ریٹرننگ افسر 11 مارچ کو پبلک نوٹس جاری کریں گے، کاغذات نامزدگی 12 سے 14 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 مارچ کو ہوگی ، امیدواروں کو انتخابی نشان 6 اپریل کو جاری کئے جائیں گے، مخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست 14 مارچ تک آر او کے پاس جمع کرانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے