ترجمان دفتر خارجہ

الیکشن سے متعلق غیر ملکی نصحیتوں کی ضرورت نہیں، دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات پر غیر ملکی حکومتوں کے بیانات پر ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفترِ خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابی عمل اندرونی و خود مختاری کا معاملہ ہے۔ دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان نے اپنا آئینی فرض سنجیدگی سے ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی مبصرین کو بھی دعوت دی گئی تھی، پاکستانیوں کوملک کےسیاسی عمل پر بات کا حق حاصل ہے، اس پرہم تبصرہ نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر ابراہیم رئیسی کے جانے سے امت مسلمہ کا نقصان ہوا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے