شہباز شریف

سڑکوں پر افراتفری اور فتنہ و فساد عمرانی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر افراتفری اور فتنہ و فساد عمران نیازی کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نہیں چاہتا پاکستان کیلئے وسائل مہیا ہوں۔ عدالتوں سے بھاگنا بزدلی کی انتہا ہے۔ عمران خان اپنے ہی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عمران خان چاہتے ہیں غریب عوام کو مہنگائی اور معاشی دباؤ سے نجات نہ ملے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ بزدل شخص عدالت کو تلاشی نہیں دیتا کیونکہ وہ مجرم ہے۔ پہلے اپنے وعدوں سے بھاگ گئے، اب عدالتوں سے بھاگ رہے ہیں۔ نوازشریف اور ن لیگ کی قیادت نے بدترین انتقام کا سامنا کیا۔ اپنے بیٹوں، بیٹیوں اور بہنوں سمیت جھوٹے مقدمات میں عدالتوں کے سامنے پیش ہوئے۔ لیگی رہنما سزائے موت کی چکیوں میں رہے، جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے