اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ الیکشن کے التوا کی نام نہاد قرارداد کسی جماعت کی نمائندگی نہیں کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 100 ارکان کے ایوان میں 7، 8 سینیٹرز کی رائے کو ایوان بالا کی رائے قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نہ تو اسے سینیٹ کی آواز سمجھتی ہے اور نہ ہی انتخابات کا التوا ملکی مفاد میں خیال کرتی ہے۔
یاد رہے کہ سینیٹ نے 8 فروری 2024 کے انتخابات ملتوی کروانے کی قرارداد منظور کرلی، ایوان میں صرف 14 سینیٹرز موجود تھے، آزاد سینیٹر دلاور خان نے قرارداد پیش کی۔