موٹر سائیکل

اسلام آباد میں محرم الحرام کے دوران ڈبل سواری پر پابندی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی دارالحکومت میں محرم کے دوران موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر آئندہ دس دنوں کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، بائیک کی ڈبل سواری پر پابندی کا مقصد اسلام آباد ضلع کی ریونیو/علاقائی حدود میں عوامی امن و سکون کو کسی بھی خطرے سے بچانا ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا مزید کہنا ہے کہ ڈبل سواری پر پابندی دس دنوں کے لیے ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ جبکہ ڈرون کیمروں کے استعمال پر بھی دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس اور اسلام آباد پولیس کو نوٹی فکیشن اور ان ہدایات پر سختی سے عمل کروانے کی تاکید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

براہموس

پاکستان کا بھارتی ایٹمی پروگرام کیخلاف عالمی فورمز پر آواز اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) بھارت کا ایٹمی پروگرام عالمی امن کیلئے خطرہ بن گیا، پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے