اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کا وزیراعظم شہبازشریف کیساتھ وطن واپس آنے کا فیصلہ

لندن (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ لندن سے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات اور طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار وزیراعظم کے ساتھ ہی پاکستان روانہ ہوں گے۔ انہیں شہباز شریف کے ساتھ جانے کا مشورہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے لندن میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سینیٹر اسحاق ڈار وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستان آئیں گے اور منگل کو وفاقی وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ یاد رہے کہ پارٹی اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنا استعفی نوازشریف اور شہبازشریف کو پیش کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے