نارووال (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احمد اقبال کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا تھا، احسن اقبال کے صاحبزادے واقعے میں محفوظ رہے۔
پولیس حکام کے مطابق احمد اقبال انتخابی مہم کے لیے ظفروال کے علاقے دھمتل جا رہے تھے کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
احمد اقبال نے اس معاملے پر بیان جاری کیا اور کہا کہ فائرنگ سیاسی مخالفین نے کروائی ہے، جس کی تحقیقات کرائی جائیں۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
Short Link
Copied