نئے سال میں کارکردگی مزید بہتر ہوگی

نئے سال میں کارکردگی مزید بہتر ہوگی: وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم کی سربراہی میں حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے ایک بار پھر اپوزیشن پر تنقید کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے سیاسی دباَو کے بغیر آزادانہ کام کریں تو قوم کا فائدہ ہوتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ کمزور معیشت کو درست ٹریک پر لگا دیا ہے،تمام معاشی اشاریے درست سمت میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ نیب نے 2019ء اور 2020ء میں 389 ارب روپے کی ریکوری کی ، جب کہ اسی نیب نے 2008ء سے 2018ء تک صرف 104 ارب روپے ریکور کیے اور بدعنوان حکمرانوں کے 10 سالہ دور میں صرف 3 ارب روپے ریکور کیے گئے۔

مزید پڑھیں: فضل الرحمن ملکی بہتری نہیں اقتدار چاہتے ہیں: شہباز گل

وزیراعظم نے لکھا کہ ایک بار پھر پنجاب میں اینٹی کرپشن نے 27 ماہ میں 206 ارب روپے کی وصولی کی، یہ واضح اشارہ ہے کہ احتساب تب ہوتا ہے جب ادارے آزادانہ کام کرتے ہیں۔یہاں واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو نے احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے 714 ارب روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروادیے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے بتایا ہے کہ احتساب سب کے لیے کی پالیسی کے تحت مختلف کارروائیوں میں ملزمان سے 714 ارب روپے برآمد کروا لیے کیوں کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، یہی وجہ ہے کہ نیب پاکستان کو بدعنوانی سے پاک بنانے کے لیے پرعزم ہے ، نیب کا ایمان بدعنوانی سے پاک پاکستان ہے ، نیب افسران بدعنوان عناصر کے خلاف اپنی کوششوں کو دوگنا کریں کیوں کہ ادارے کی وفاداری صرف ریاست پاکستان سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کا کسی سیاسی جماعت، گروہ یا شخص سے کوئی تعلق نہیں ہے ، نیب بزنس کمیونٹی کا بہت احترام کرتا ہے لیکن نیب کی ذمہ داری کرپشن کا خاتمہ اور لوٹی گئی رقم کی واپسی ہے ، جس کے لیے ادارہ احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے