راجہ فاروق حیدر

عمران خان نے کشمیر کے آئین، قانون اور الیکشن کمیشن کا مذاق اڑایا، راجہ فاروق حیدر

مظٖر آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم آزاد کشمیر و پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ فاروق حیدر نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کشمیر کے آئین، قانون اور الیکشن کمیشن کا مذاق اڑایا، یہاں کے الیکشن قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ فاروق حیدر نے اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشنانہ بنایا،  ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی تقرری کے احکامات بطور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے جاری کیے تھے۔عمران خان نے اپنے دستخطوں سے تعینات ہونے والے چیف الیکشن کمشنر کے احکامات تسلیم نہ کیے۔اُن کا کہنا تھا کہ کیا آزاد کشمیرپولیس ڈنڈے کے ذریعے عمران خان اور وزیر امور کشمیر سے قانون پر عمل کرواتی؟

واضح رہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے سینئر رکن کے داماد پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنما ہیں۔عمران خان بتائیں کہ مہاجرین کی جن نشستوں پر الیکشن ہوا وہاں وزیر اعظم کون تھا؟ میں پوچھتا ہوں کیا عمران خان الیکشن کمیشن پاکستان کے احکامات کی اس طرح خلاف ورزی کرسکتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے