حافظ حمداللہ

صدر مملکت مستعفی ہوکر خود کو قانون کے حوالے کریں۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی مستعفی ہو کر خود کو قانون کے حوالے کردیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی کے بیان پر ردعمل میں پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے استفسار کیا کہ صدر صاحب آپ نے بلز واپس بجھوانے کا جو طریقہ کار اپنایا کیا وہ آئینی ہے؟ صدر صاحب بتائیں کیا یہ انوکھا طریقہ آئین کے آرٹیکل 75 کے خلاف ورزی نہیں ہے؟۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ آئینی منصب پر بیٹھ کر غیرآئینی کردار ریاست اور صدارتی منصب کی توہین ہے۔ آپ کا یہ غیرآئینی عمل اپنے لیڈر سے سائفر کیس میں وفاداری نبھانے کی بھی ناکام کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ثابت ہوتا ہے کہ آپ پاکستان کے نہیں اٹک جیل کے مہمان کے وفادار ہو، آپ کو ایوان صدر میں نہیں ڈینٹل کلینک میں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

وزیراعلی پنجاب کا مشن خواتین اور نوجوانوں کی زندگیوں میں آسانیاں لانا ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مشن خواتین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے