احسن اقبال کےخلاف ‘ہلڑ بازی’ کرنے والی فیملی نے معافی مانگ لی

نارووال (پاک صحافت)  وفاقی وزیر منصوبہ بندی  اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کے ساتھ ایک مقامی ریسٹورنٹ میں پیش آئے نامناسب واقعے میں ملوث خاندان نے معافی مانگی لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھیرہ واقعہ میں ملوث فیملی کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی کے نارووال میں واقع رہائش گاہ  آمد ہوئی۔ جہاں انہوں نے احسن اقبال سے ملاقات کی۔ ملاقات  کے دوران نازیبا کلمات کہنے والی فیملی نے اپنے عمل پر معذرت کی اور پچھتاوے کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب  وفاقی وزیر احسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘میں پہلے ہی ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہ کرنے کا اعلان کر چکا تھا’۔ ‘ہم سب پاکستانی ہیں ایک دوسرے سے اختلاف کے حق کو نفرت میں تبدیل نہیں کرنا اور باہمی احترام قائم رکھنا ہے’۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستانی سفیر

کرغز حکومت نے طلبہ کے تحفظ کی یقین دہانی کرائی ہے، سوشل میڈیا پر یقین نہ کریں۔ پاکستانی سفیر

بشکیک (پاک صحافت) کرغزستان میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ کرغز حکومت کی جانب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے