احسن اقبال

احسن اقبال نے توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی رضاکارانہ پوری قیمت ادا کر دی

اسلام آباد (پاک صحات) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر احسن اقبال نے توشہ خانہ تحائف کی رضاکارانہ اضافی ادائیگی کر دی۔ وزیر منصوبہ بندی کی جانب سے 1 لاکھ 19 ہزار روپے حکومتی خزانے میں جمع کرا دیے گئے۔ احسن اقبال کے خط کے مطابق1 لاکھ 39 ہزار مالیت کا قالین توشہ خانہ سے حاصل کیا تھا، قالین کی قیمت قانون کے مطابق 20 ہزار روپے ادا کی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق خط کے متن میں مزید بتایا گیا کہ توشہ خانہ سے 15 لاکھ 50 ہزار مالیت کی مردانہ رولیکس گھڑی حاصل کی تھی، توشہ خانہ سے لی گئی گھڑی کی قانون کے مطابق 3 لاکھ 4 ہزار روپے ادائیگی کی گئی، گھڑی کے باقی کے 12 لاکھ 46 ہزار روپے بھی خزانے میں جمع کرا دیے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ میں نے 2018 میں تحائف مروجہ طریقہ کار کے مطابق حاصل کیے، قانون کے مطابق اضافی ادائیگی کرنے کی ضرورت نہیں تھی، رضاکارانہ ادائیگی کر رہا ہوں تاکہ ناجائز فائدہ اٹھانے کے الزام کا خاتمہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

علی امین گنڈاپور نے تو اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیے ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا

اسلام آباد (پاک صحافت) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے