حسن مرتضی

پیپلز پارٹی کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحقین کی امداد کی نادر مثال ہے، حسن مرتضیٰ

لاہور   (پاک صحافت)  سینئر صوبائی وزیر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ عید الضحیٰ ہمیں قربانی اور ایثار کا درس دیتی ہے، اہل وطن عید مناتے وقت اپنے بے وسیلہ بہن بھائیوں کو ضرور یاد رکھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحقین کی امداد کی نادر مثال ہے۔

تفصیلات کے مطابق سید حسن مرتضی نے جاری پیغام میں کہا ہے کہ سنت ابراہیمی ادا کرتے وقت حقوق العباد کو مد نظر رکھیں، عید کے موقع پر پاکستان، جمہوریت، آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی دعائیں مانگی جائیں۔ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے امیدواروں کی سپورٹ ہماری سیاسی قربانی کی زندہ مثال ہے۔

واضح رہے کہ سید حسن مرتضی نے جاری پیغام میں مزید کہا کہ چاہتے ہیں کہ ملک میں برداشت، باہمی عزت واحترام اور رواداری بڑھے۔ خیال رہےکہ کراچی میں آج بوہری برادری عید الاضحیٰ منا رہی ہے، صدر میں واقع بوہری مسجد میں نماز عیدالاضحیٰ ادا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے