پی ڈی ایم

اتحادی حکومت کا انتخابات نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت کرانے پر غور

اسلام آباد (پاک صحافت) اتحادی وفاقی حکومت کا انتخابات نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت کرانے پر غور کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان اور دیگر اتحادیوں سے ملاقات میں انتخابات نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت کرانے پر غور کیا گیا ہے۔ ملاقات میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق امور پر بھی مشاورت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے انتخابات نئی مردم شماری پر کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے پر بھی غور کیا ہے، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کہہ چکے ہیں کہ مردم شماری کے نتائج 30 اپریل کو جاری ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے