یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک ایسی تبدیلی کی جا رہی ہے جو آپ کو بالکل پسند نہیں آئے گی

(پاک صحافت) دنیا کی مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب میں ایک ایسی تبدیلی کی جا رہی ہے جو آپ کو بالکل پسند نہیں آئے گی۔ اگر آپ ٹیلی ویژن (ٹی وی) میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھتے ہیں تو بہت جلد 30 سیکنڈ کے ایسے اشتہارات نظر آئیں گے جن کو اسکیپ (skip) کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

تٖصیلات کے مطابق اس کے بعد ٹی وی پر یوٹیوب ایپ کا استعمال کسی روایتی ٹی وی چینل جیسا ہی ہو جائے گا۔ ویڈیو پلیٹ فارم کی جانب سے 30 سیکنڈ کے ایسے اشتہارات کو پلیٹ فارم کا حصہ بنانے کا اعلان کیا گیا۔ یوٹیوب پر ابھی ایسے اشتہارات کا دورانیہ 15 سیکنڈ کا ہوتا ہے جن کو اسکیپ کرنا ممکن نہیں ہوتا۔ مگر نئی تبدیلی کے تحت یہ دورانیہ 30 سیکنڈ تک بڑھایا جائے گا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ایسے اشتہارات کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ تبدیلی پہلے امریکا اور کینیڈا میں متعارف کرائی جا رہی ہے اور اسے آنے والے مہینوں میں دنیا بھر تک توسیع دی جائے گی۔ 30 سیکنڈ کے اشتہارات کے ساتھ یوٹیوب کی جانب سے pause experiences کو بھی ٹی وی ایپ کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ اس کے تحت جب کسی ویڈیو کو پوز (pause) کیا جائے گا تو سائیڈ میں اشتہارات نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے