آصف زرداری

آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

کراچی (پاک صحافت) سابق صدر آصف علی زرداری کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس کے بعد انہیں نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی ہے جس کے بعد انہیں ضیاءالدین اسپتال داخل کرادیا گیا ہے۔ ذرائع بلاول ہاؤس کے مطابق ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں ماہر ڈاکٹروں کا بورڈ آصف علی زرداری کا معائنہ کررہا ہے۔

ذرائع بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے پھیپھڑوں کا پروسیجر کل کیا جائے گا، دیگر ٹیسٹ پھیپڑوں کے پروسیجر کے بعد کیے جائیں گے۔ ذرائع بلاول ہاؤس کا مزید کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری ایک ماہ سے زائد عرصے سے علیل ہیں اور اس سے قبل بھی آصف زرداری کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے