تحریک فتح

تحریک فتح کے منحرف لیڈر ناصر القدوہ کا بیان مسترد

غزہ پٹی {پاک صحافت}اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے تحریک فتح کے منحرف لیڈر ناصر القدوہ کے اس بیان کو سیاسی اور قومی اعتبار سے ایک بڑی غلطی قرار دیتے ہوئے اس بیان کو مسترد کر دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ ناصر القدوہ کا بیان سراسر صہیونی دشمن کے بیانیے سے ہم آہنگ اور فلسطینی قوم میں پھوٹ ڈالنے کی مذموم کوشش ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں ناصر القدوہ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بلا جواز اور ناقابل قبول قراریا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ناصر القدوہ کا حماس اور القسام بریگیڈ کے خلاف بیان قومی اصولوں سے صریح انحراف اور قابض صہیونی دشمن کے ساتھ گٹھ جوڑ کے مترادف ہے۔

خیال رہے کہ تحریک فتح کے منحرف لیڈر ناصر القدوہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کا علاقہ حماس جیسی ایک مذہبی سیاسی جماعت کے زیرکنٹرول ہے۔ اس پر حماس کا کنٹرول ختم کرانے کے لیے طاقت کا استعمال بھی درست ہے۔

ان کے اس متنازع بیان پر فلسطینی قوتوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے اور ان کے بیان کو قابض ریاست کے  موقف کی ترجمانی قرار دیا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ جماعت نے وطن عزیز اور آزادی کے لیے طویل جدو جہد اور قربانیاں دی ہیں۔ حماس ملک میں آمریت نہیں  بلکہ جمہوری سیاسی نظام کے تحت اکثریت حاصل کرنے والی کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کی حمایت کرتی ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ حماس کی اس مصالحانہ کوشش کو کمزوری سمجھ کر حماس پر قابض دشمن کا موقف مسلط کرنے میں‌دشمن کا ساتھ دیا جائے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

اسلام آباد: ایران کے صدر کا دورہ ہمہ گیر تعاون کو مزید گہرا کرنے کا موقع تھا

پاک صحافت پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ حالیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے