عکرمہ صابری

صہیونی حکام کی الشیخ عکرمہ صبری کے سفر پر دو ماہ کی پابندی

بیت المقدس {پاک صحافت} قابض صہیونی حکام نے مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری کے بیت المقدس سے باہر جانے پر دوماہ کے لیے پابندی عاید کر دی ہے۔

بیت المقدس کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی حکام نے الشیخ عکرمہ صبری کو ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ دو ماہ تک بیت المقدس سے باہر نہیں جا سکتے۔ ان کے سفر پر پابندی کی مدت میں مزید توسیع ہوسکتی ہے۔

دوسری طرف الشیخ عکرمہ صبری نے اسرائیلی فوج کی طرف سے عاید کردہ پابندی کو غیرمنصفانہ اور غیرقانونی قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی نارروا پابندیوں کا مقصد انہیں ان کی ذمہ داریوں کی انجام دہی سے روکنا ہے۔

ادھر ایک دوسری پیش رفت میں قابض فوج نے بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے باب رحمت کے سامنے سے القصراوی خاندان کی ایک لڑکی کوحراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

مقاومتی راہبر

راےالیوم: غزہ میں مزاحمتی رہنما رفح میں لڑنے کے لیے تیار ہیں

پاک صحافت رائے الیوم عربی اخبار نے لکھا ہے: غزہ میں مزاحمتی قیادت نے پیغامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے