شہباز شریف

آڈیو ٹیپ نے عمران خان کی منافقت اور دہرے معیار کو بے نقاب کر دیا۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ دن لیک ہونے والی آڈیو ٹیپ نے عمران خان کی منافقت اور دہرے معیار کو بے نقاب کر دیا ہے، این آر او کسی صورت نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سامنے آنے والی آڈیو ٹیپ نے عمران خان کی منافقت اور دہرے معیار کو بے نقاب کر دیا ہے۔ عمران نیازی کا جھوٹ اور دھوکہ اب پاکستان کے ہر بچے کے سامنے آشکار ہوچکا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ اپنے دعوؤں کے برعکس عمران خان اپنے آپ اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگتا رہا، تمام تر کوششیں ناکام ہونے کے بعد غیرملکی سازش کا جھوٹا بیانیہ بنایا گیا، اس کے تمام جھوٹ بے نقاب ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے