قمر زمان کائرہ

حکومت کے 5 سال پورے کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔ قمر زمان کائرہ

گوجرانوالہ (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حکومت کے 5 سال پورے کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ لوگ ہمیں اتحادی حکومت ہونے کی وجہ سے کمزور سمجھ رہے ہیں، 2008ء میں پی پی حکومت آئی تو ہمیں بھی یہی کہا جاتا تھا۔

قمر زمان کائزہ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن پر کسی کو اعتراضات ہیں تو فورم موجود ہیں، پی ٹی آئی حکومت بنا نہیں سکتی۔ حکومت کو بنے ایک ماہ نہیں ہوا، مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے 6 مہینے دینے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگی بجلی پر حکومت سبسڈی دینا چاہتی ہے تو حکومت کے پاس پیسے ہونے چاہئیں۔ مزید قرضے لے کر لوگوں کو ریلیف دینا ہے تو یہ مسئلے کا حل نہیں۔ 9 مئی واقعے نے پاکستان کی تاریخ میں خوفناک مثال قائم کی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے