وزیر حج و عمرہ

شاہ سلمان نے وزیر حج و عمرہ کو کیا عہدے سے رخصت

ریاض {پاک صحافت} سعودی شاہی فرمان کے مطابق شاہ سلمان نے وزیر حج و عمرہ محمد صالح بینتین کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے اور ان کی جگہ عصام بن سعید کو قائم مقام وزیر مقرر کردیا ہے۔

شاہی فرمان میں شاہ سلمان نے سعودی سپریم ایڈمنسٹریٹیو کورٹ کے سربراہ شیخ ابراہیم بن سلمان بن عبداللہ کو عہدے سے ہٹاکر شیخ علی بن سلیمان کو صدر سپریم ایڈمنسٹریٹیو کورٹ تعینات کیا ہے۔

سابق حج و عمرہ وزیر محمد صالح نے 2016میں وزیر مملکت برائے حج و عمرہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

سعودی بادشاہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اور شاہی فرمان میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے صدر عبدالہادی بن احمد کو ہٹاکر عبدالعزیز بن عبداللہ کو تعینات کردیا ہے جبکہ عبدالہادی بن احمد کا معاون مقرر کیا گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

مقاومتی راہبر

راےالیوم: غزہ میں مزاحمتی رہنما رفح میں لڑنے کے لیے تیار ہیں

پاک صحافت رائے الیوم عربی اخبار نے لکھا ہے: غزہ میں مزاحمتی قیادت نے پیغامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے