ایران اور عمان

ایران اور عمان کے تعلقات میں وسعت آئی ہے: رئیسی

پاک صحافت صدر رئیسی کا کہنا ہے کہ عمان کے ساتھ ایران کے تعلقات میں نمایاں توسیع ہوئی ہے۔

صدر رئیسی نے اسلامی جمہوریہ ایران اور عمان کے اعلیٰ سطحی وفود کی ملاقات میں کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات تجارتی مرحلے سے آگے بڑھ کر سرمایہ کاری میں داخل ہوئے ہیں۔

عمان کے حکمران ہشام بن طارق کے دورہ ایران کے موقع پر اتوار کے روز تہران میں ایرانی اور عمانی وفود کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اس ملاقات میں ایران کے صدر رئیسی نے کہا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ نقطہ نظر سے دوطرفہ اور علاقائی سطح پر تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھا سکتے ہیں۔

ایرانی صدر نے یمن اور فلسطین کے بارے میں ایران اور عمان کے مشترکہ نقطہ نظر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمان کے حکمران کا ان دو مسائل پر توجہ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

تہران میں منعقد ہونے والی اس ملاقات میں عمان کے حکمران نے ایران کے صدر کی جانب سے اپنے شاندار استقبال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں نمایاں وسعت آئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہثام بن طارق نے یہ بھی کہا کہ موجودہ امکانات کو دیکھتے ہوئے ہم ابھی تک اس سطح پر نہیں پہنچے جہاں ہمیں ہونا چاہیے تھا۔

یاد رہے کہ عمان کے حکمران ہشام بن طارق اتوار کو ایران کے صدر رئیسی کی دعوت پر ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ تہران پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

حماس

اگر امریکہ کو غزہ کے لوگوں کی فکر ہے تو اسے جنگ بند کرنی چاہیے۔ حماس

(پاک صحافت) حماس کے رہنما عزت الرشق نے کہا کہ غزہ میں ہمارے لوگوں کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے