پی آئی اے

پی آئی اے کے اعلی افسران منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے اعلی افسران کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی ایئرلائنز کی اعلی انتظامیہ پر منی لانڈرنگ، کرپشن چھپانے اور فارن ایکسچینج ریگولیشن کی خلاف ورزی جیسے سنگین الزامات لگادیے ہیں۔ ایف بی آر نے پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف کارروائی کے لیے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو مراسلہ لکھنے کے علاوہ پی آئی اے کے 23 اکاؤنٹ بھی منجمد کر دیے ہیں۔

مراسلے کے مطابق سنگین مالی بے قاعدگیوں میں پی آئی اے کے چیف فنانشل آفیسر اور جنرل منیجر اکاؤنٹنگ ملوث ہیں۔ ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو زون ون کراچی کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ پی آئی اے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 8 ہزار 845 ملین روپے کی نادہندہ ہے اور مبینہ طور پر سرکاری فنڈز کے خوردبرد میں بھی ملوث ہے۔

ایف بی آر نے پی آئی اے کی اعلی انتظامیہ پر منی لانڈرنگ، کرپشن کو چھپانے اور فارن ایکسچینج ریگولیشن کی خلاف ورزی کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ایف آئی اے سے تحقیقات کرنے کو کہا ہے۔ایف بی آر نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر مزید کارروائی کرتے ہوئے مختلف بینکوں میں موجود پی آئی اے کے 23 اکاؤنٹس بھی منجمد کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے