رانا ثناء اللہ

جیل بھرو  تحریک عمران خان کے لیے ڈوب مرو تحریک بن چکی ہے، رانا ثناء اللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہےکہ  جیل بھرو  تحریک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  اور عمران خان کے لیے ڈوب مرو تحریک بن چکی ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ گزشتہ 8 ماہ سے عمران خان نے فتنہ برپا کر رکھا ہے، عمران خان نے4 سال ملک کے لیے مسائل پیدا کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جلاؤ گھیراؤ اور انتشار  پھیلانےکے سارے حربے ناکام ہوئے، ابھی دور کی جیلوں میں کافی گنجائش  ہے، پہلے وہ بھریں گے پھر نزدیک کی بھریں گے، دور کی جیلیں بھر جائیں تو بعد میں لاہور اور  راولپنڈی کی جیلیں بھریں گے۔

واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ جیل بھرو تحریک میں 80 فیصد افراد  ضمانت کی درخواست کر رہے ہیں، جیل بھرو تحریک پی ٹی آئی اور عمران خان کے لیے ڈوب مرو تحریک بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کی بہتری اور مسائل کےحل کے لیےکوئی لمحہ خرچ نہیں کیا، اس نے ہر دن فتنہ گری اور ملک کو انارکی کی طرف دھکیلنے کے لیے خرچ کیا، یہ چاہتا ہے ملک سیاسی عدم استحکام کا شکار رہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے